نئی دہلی، 16جون(یو این آئی) ملک کی مختلف خبررساں ایجنسیوں، اخبارات اور ٹیلی ویزن چینلوں کے 29صحافیوں کو یہاں 44ویں ماترشری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان صحافیوں میں خبررساں ایجنسی یواین آئی ہندی سروس ‘یونیوارتا’ کے جتندر کمار، یو این آئی کے انگلش کے اگرج پرتاپ سنگھ، پی ٹی آئی کے سروتم جی مہاٹا جے پوریار، بھاشا کی نمیتا سنگھ، نوبھارت ٹائمس کی پونم گوڑ، دینک جاگرن کے سنجیو گپتا، دینک ہندستان کے سجن چودھری اور آج تک کے رنجیت سنگھ شامل ہیں۔تقریب میں جن دیگر صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ان میں پنجاب کیسری کے کنال کشیپ، ٹائمس آف انڈیا کے چیف کارٹونسٹ سندیپ ادھواریا، پی ٹی آئی کے فوٹو صحافی درگاہ پرساد مشر،اے این آئی کے راجیو کمار رنجن اور کیمرہ مین راہل سنگھ، دینک جاگرن کے فوٹوگرافر پارس، امراجالا کے دھیرج بینیوال، ہری بھومی کے ونود منی گوتم، ہمارا سماج (اردو) کے منہاج احمد، انڈیا نیوز کے ویڈیو جرنلسٹ دلیپ اوستھی، ٹوٹل ٹی وی کے شورویر سنگھ، راجستھان پتریکا کے فوٹوجرنلسٹ شیلندر پانڈے ، ایم ایچ۔ ٹی وی کے پریم سنگھ، انڈیا نیوز کے ونشنو شرما اور دھرم ویب سائٹ کے اروند کما ر شرما، جے اینڈ کے اینڈ گلستان نیوز کے وجے کمار توگا، ساندھیہ مہالکشمی بھاگودیے سے فلم ناقدوجے کمار، شگفتہ ٹی وی ٹائمس کے پروین ارشی اور سینئر مصنف ایس ایس ڈوگرہ شامل ہیں۔ اس بار آیوشمان ر خورانہ کی ادکاری والی فلم ‘بدھائی ہو’ کو بہترین فلم اعلان کیا گیا ہے ۔ سماجی خدمت کے لئے سابق میئر آدیش گپتا کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کمیٹی کے کنوینر دنیش شرما نے کہاکہ ملک کو صحیح سمت دکھانے میں میڈیا کا کردار شروع سے ہی چیلنجنگ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ ایوارڈ سے نوازے گئے صحافی اس ذمہ داری کومسلسل ادا کرتے رہیں گے ۔